• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمیٹی روم قائد اعظم میڈیکل کالج میں وزیر اعلی شکایت سیل بہاول پور کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کی گیا

Nov 25, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) کمیٹی روم قائد اعظم میڈیکل کالج میں وزیر اعلی شکایت سیل بہاول پور کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کی گیا جس میں قائد اعظم میڈیکل کالج, بہاول وکٹوریہ ہسپتال , زنانہ ہسپتال بہاول پور اور صادق عباسی ہسپتال بہاول پور کے مختلف شعبہ جات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کو چئیر مین وزیر اعلی شکایت سیل محمد جاوید خان دولت ذئی اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود نے تعریفی اسناد پیش کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئی ان کی اچھی کارکردگی کو سراہا. اس موقع پر صادق عباسی ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد خان , وومین میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نور الہدا خواجہ اور سیفٹی آفیسر نذر بن تاج کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی چئیرمین وزیر اعلی شکایت سیل بہاول پور محمدجاوید خان دولت ذئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نہ صرف عوام کی شکایت کا ازالہ کرنا ہے بلکہ اعلی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر نیاز مقصود نہ کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں میں عوام کی شکایات حل کرنے کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں اور عوام کی بہت ساری شکایت کو حل کیا گیا ہے اور مزید بھی ہم اپنی خدمات کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے . انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی بے بنیاد اور غیر متعلقہ شکایت کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے