بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)نیا پاکستان بھی پرانے چوروں کے ہاتھوں یرغمال۔حاصل پور روڑ واقع ٹول پلازہ کئی ایک کی کمائی کا زریعہ بن گیا۔محکمہ صوبائی شاہرات کے زیر انتظام چلنے والا ٹول پلازہ محکمہ کے مبینہ کرپٹ ملازمین اور افسران کے لئے سونے کی چڑیا بن گیا۔زرائع کے مطابق محکمہ ہائی ویز کے xen فرخ ممتاز وڑائچ تین لاکھ ماہوار حصہ وصول کرنے لگے اِسی طرح محکمہ کا اکرم نامی sdc ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار ۔محکمہ کا ہی اکاوئنٹ کلرک عبدالغفار عرف ظفری جوکہ xen فرخ ممتاز وڑائچ کا رائیٹ ہینڈ بھی معلوم ہوا ہے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار حصہ وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔محکمہ ہائی ویز کا جاوید نامی sdo بھی پانچ ہزار روز یعنی ڈیڑھ لاکھ ماہوار وصول کررہا ۔ٹول پلازہ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی ریکارڈ نہیں روانہ حصہ بانٹنے کے بعد باقی رقم جمع کروائی جاتی زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹول پلازہ پر دینے والی پرچیاں بھی ڈپلیکیٹ چھپوا رکھی ہیں جن سے بھی مال کمایا جارہا ہے اور مزکورہ افراد کی جیبوں میں جارہا ہے۔عوامی وسماجی حلقے اس صورت پر حیران
ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ مافیا کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نیا پاکستان بھی پرانے چوروں کے ہاتھوں یرغمال۔حاصل پور روڑ واقع ٹول پلازہ کئی ایک کی کمائی کا زریعہ بن گیا۔
