• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’جھگڑا ہوجائے تو عملے کو بلانے کیلئے کبھی بھی کال بٹن نہ دبائیں‘ ایسوسی ایشن آف فلائٹ اٹینڈنٹس کی عالمی صدر نے فضائی مسافروں کو متنبہ کردیا

Nov 26, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران جھگڑا ہو جائے تو مسافر فوراً سے پیشتر کال بٹن دبا کر فضائی عملے کو بلا بھیجتے ہیں تاہم اب ایسوسی ایشن آف فلائٹ اٹینڈنٹس کی عالمی صدر سارا نیلسن نے مسافروں کو اس کام سے متنبہ کر دیا ہے۔

دی سن کے مطابق سارا نیلسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی ایسے مسافر کے قریب بیٹھے ہیں جو ہنگامہ کر رہا ہے یا اس کا آپ کے ساتھ ہی جھگڑا ہو رہا ہے تو آپ کبھی بھی کال بٹن مت دبائیں۔ ایسا کرکے آپ نادانستہ طور پر معاملے کو مزید بگاڑ رہے ہوں گے۔

سارا نیلسن کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کو چاہیے کہ کسی بھی جھگڑے کے شروع میں ہی فلائٹ اٹینڈنٹ کو معاملے سے آگاہ کریں۔ ہمیں ایسے معاملات کو سلجھانے اور مسافروں کا غصہ ختم کرنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ مسافروں کو کسی طور جھگڑے کو از خود سلجھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔مسافروں کو کال بٹن صرف اسی صورت میں دبانا چاہیے جب کوئی خطرناک صورتحال پیدا ہو جائے اور کسی مسافر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔ اگر آپ جھگڑا کرنے والے مسافروں کے قریب بیٹھے ہیں تو خود کال بٹن دبانے کی بجائے کسی دور بیٹھے مسافر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے اشارے سے کہیں کہ وہ جا کر فضائی عملے کو صورتحال سے آگاہ کرے۔