• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح پھل و سبزی منڈی بہاول پور کا دورہ کیا

Nov 26, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح پھل و سبزی منڈی بہاول پور کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے امور کی نگرانی کی۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر ملازم حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں وہ پھل و سبزی منڈی کے مختلف حصوں میں گئے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی چیک کی. انہوں نے پھل و سبزی میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔