• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، انسداد ڈینگی، کورونا ویکسینیشن مہم، روبیلا وخسرہ ویکسینیشن مہم، زرعی کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی اور گرداوری مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ا

Nov 26, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، انسداد ڈینگی، کورونا ویکسینیشن مہم، روبیلا وخسرہ ویکسینیشن مہم، زرعی کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی اور گرداوری مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں گراں فروشی کے خاتمہ، انسداد ڈینگی، کورونا ویکسینیشن مہم، خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم، زرعی کھاد کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی سمیت گرداوری مہم جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کو 21لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے اور 76مقدمات کے اندراج سمیت 303افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔گراں فروشی کے خاتمہ کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بہاول پور میں 3794 کاروباری مراکز، ضلع بہاول نگر میں 2057کاروباری مراکز اور ضلع رحیم یار خاں میں 4201کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کی 968بے ضابطگیاں رپورٹ کی گئیں۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ زرعی کھاد کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کو بلیک لسٹ کر کے سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔نیززرعی کھاد کی کنٹرول ریٹ پر بلاتعطل فراہمی کے لئے بھی تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ تمام اقسام کی جاری ویکسینیشن مہم کے اہداف بروقت مکمل کرے۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور گنے کے کاشتکاروں کی فصل کی حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر شوگر ملز پر خریداری کے عمل کوبھی یقینی بنایا جائے۔کمشنر بہاول پور نے تنبیہ کی کہ ناقص کارکردگی اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔