• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سول لائنز پولیس کی معاشر تی برائی کے خلاف بڑی کارروائی،قحبہ خانہ پرریڈکرتے ہوئے متعدد مردوخواتین کو گرفتارکرلیا۔

Nov 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سول لائنز پولیس کی معاشر تی برائی کے خلاف بڑی کارروائی،قحبہ خانہ پرریڈکرتے ہوئے متعدد مردوخواتین کو گرفتارکرلیا۔ساؤنڈسسٹم،شیشہ/نشہ سمیت نقدی اورموبائل کو قبضہ لے لیا۔مقدمہ درج۔معاشر تی برائیوں کے گھناونے فعل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،معاشر ے کو ایسے عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری۔تھانہ سول لائنز پولیس نے قحبہ خانہ پرریڈکرتے ہوئے متعدد مردوخواتین کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس کے تفتیشی افسر کومخبر نے اطلاع دی کہ مسلم کالونی عقب لاری اڈہ میں محمدعارف نے مکان کرایہ پرلے کر قحبہ خانہ بنایاہواہے۔جہاں پر عورتیں بلوا کرجسم فروشی کے ساتھ ساتھ اونچی آواز ساؤنڈسسٹم جبکہ چندلوگ شیشہ پی رہے ہیں ریڈکیاجائے توپکڑے جاسکتے ہیں۔اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدعارف،محمدقاسم،محمدعمران،علی شان،محمداختر،محمدشان،امدادعلی،محمدپرویز،مسعودالحسن،کومل،علیزہ،خوشی،نادیہ،سپنا، رخسانہ کوگرفتارکرلیا۔موقع سے ساؤنڈسسٹم،نقدی،شیشہ / نشے کا سامان اورموبائل فونز کو قبضہ میں لے لیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزمان کے خلاف قحبہ خانہ، ساؤنڈسسٹم اورسموکنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہمعاشر تی برائیوں کے گھناونے فعل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،معاشر ے کو ایسے عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا۔