بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کاسوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والے کے خلاف کارروائی،ٹک ٹاکر اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج، سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں،ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں بد امنی دہشت پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرسوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابند سلاسل کرنے کے سلسلہ میں تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارروائی،ٹک ٹاکر ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم خوشی محمدعرف راجونے سوشل میڈیا کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کے شہریوں میں غلط تاثراور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اس موقع پر کہا کہ شر پسند عناصر کو معاشرے کے دشمن ہیں، معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں،ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں بد امنی دہشت پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کاسوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والے کے خلاف کارروائی،
