• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کی نئی قسم برطانیہ بھی پہنچ گئی، کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ تشویشناک خبر آگئی

Nov 28, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نے جنوبی افریقہ کا سفر کیا تھا۔دونوں افراد کو ان کے گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی یہ نئی قسم چند روز قبل افریقی ممالک میں سامنے آئی تھی جس کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے جنوبی افریقہ سمیت دیگر افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔