• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

Nov 28, 2021

کنگسٹن(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔
دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔نکلولز پورن ٹی 20 میں پولارڈ کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ ون ڈے میں شائی ہوپ یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ون ڈے سکواڈ میں ڈیرن براوو،شامار بروکس،روسٹن چیز،جسٹن گریوز،عقیل حسین، الرازی جوزف، گوداکیش ، اینڈرسن فلپس اور نکولز پورن کو شامل کیاگیاہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم براوو، چیز، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، رومایوشیفرڈ، اوڈین سمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش پر مشتمل ہے۔مہمان ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔ ٹی 20 میچز 13،14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔