• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز ، فواد عالم بھی 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

Nov 28, 2021

چٹا گانگ (نمائندہ خصوصی) دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم کی بلے بازی پہلے میچ میں لڑکھڑاہٹ کا شکار ہے ۔ آج پہلے سیشن میں ہی فواد عالم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں ۔
چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے 331 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے 146 رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں عبداللہ شفیق 52 سکور بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبیو ہو گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے ۔
کپتان بابر اعظم بھی 10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ جس کے بعد دوسرے دن کا میچ ختم کر دیا گیا۔
آج دن کے آغاز میں ہی فواد عالم بھی تیج الاسلام کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ تھما بیٹھے ۔
78ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 تھا۔