بہاولپور( نویداقبال چوہدری سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ نے غریب ریڑھی بانوں پرزندگی اجیرن کردی فی کس تین ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصولی کاانکشاف روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کیے جارہے ہیں بھتہ نہ دینے پرریڑھیاں اٹھاکرسامان اٹھاکرلے جاتے ہیں متاثرہ ریڑھی بانوں کااحتجاجی مظاہرہ کمشنر بہاولپورسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورسٹی میں تعینات اہلکاروں عدنان قریشی محمداقبال اورعباس بھٹہ نے مبینہ طورپربھتہ وصولی کاسلسلہ شروع کررکھاہے غریب ریڑھی بانوں سے روزانہ100 روپے بھتہ وصول کرتے ہیں بہاولپورکے مختلف علاقوں میں موجود ہزاروں ڑیڑھیوں سے لاکھوں روپے اکٹھے کرلیے جاتے ہیں گزشتہ روز بل دیوان پرمذکورہ بالااہلکاروں نے دھاوابول دیابھتہ نہ دینے والے ریڑھی والوں کی ریڑھیاں الٹاکرفروٹ وغیرہ اٹھاکرلے گئے جبکہ انہیں تنبیہ کی کہ وہ بھی دیگرریڑھی والوں کی طرح روزانہ کے حساب سے نذرانہ جمع کرائیں توان کیخلاف کوئی ایکشن نہ ہوگا متاثرہ ریڑھی والوں محمداکمل محمدجمیل محمدفیاض اخترمحمدتنویر محمدخلیل محمداعجاز محمداجمل محمدعباس محمداسلم حاجی کالا ملک نازک محمدرمضان محمدسلیم اوردیگرنے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ کیخلاف شدیداحتجا ج کرتے کہاکہ مہنگائی اوربے روزگاری سے تنگ آکرہم خودکشیاں کرنے پرمجبور ہوچکے ہیں ہم بچوں کی روزی کمائیں یاٹی ایم اے والوں کوبھتہ دیں انہوں نے کمشنر بہاولپورسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس حوالے سے عدنان قریشی نے اپناموقف دیتے ہوئے کہاکہ افسران کی ہدایات پرایساکرنے پرمجبورہیں افسران کے لاکھوں روپے کے اخراجات اپنی جیبوں سے پورے نہیں کرسکتے ہیں۔