بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورشعبہ مائیکرو بیالوجی، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے عالمی انسداد مائکروبیل آگاہی ہفتہ کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (AMR) کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور منشیات کے خلاف مزاحمت کے مزید ابھرنے اور پھیلنے سے بچنے کے لیے بہترین طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزسے مین آڈیٹوریم تک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ایم خالد منصور، معزز مہمان ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز رضوان مجید،ڈائریکٹراکیڈمکس ڈاکٹرمکشوف احمد اورفیکلٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر مقصود احمداور دیگرفیکلٹی ممبران و طلباؤطالبات نے شرکت کی۔جہاں عالمی صحت پر AMR کے اثرات اور آنے والے سالوں میں اس کے ظہور سے منسلک خطرات سے عوام کو آگاہ کرنے اوراس تناظر میں مائیکرو بیالوجسٹ کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی اوربتایاکہ عالمی ادارہ صحت نے 18سے24نومبر تک عالمی اینٹی مائکروبیل آگاہی ہفتہ کے طور پر منایا ہے۔ آخرمیں انہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے معزز فیکلٹی ممبران اور تمام طلباء کی کوششوں کو بھی سراہا۔