خانیوال (وقارپراچہ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی اور کھاد کی عام فروخت کو یقینی بنا رھی ھے یہ بات انہوں نے غلہ منڈی میں کھاد پوائنٹس اور سٹورز کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے کھاد کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میی یوریا کھاد کی 12-ہزار اور ڈی اے پی کھادکی 08-بوریاں قبضہ میں لیکر مقررہ نرخوں پر فروخت کروائی گئیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر 10-کھاد ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور 16-کھاد سیل پوائنٹس اور سٹورز سیل کئے گئے اور کھاد ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کو 08-لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہےکہ کھاد ذخیرہ کرنے اور اسے مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں کھاد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
خانیوال( وقار پراچہ )گورنرہاؤس میں قائم مقام گورنر پنجاب وسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدات انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز ایکٹ 2021 تقریب برائے گزٹ نوٹیفیکیشن منعقدہوئی جس میں یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز خانیوال کے سی او /ماہر تعلیم سید اظہرحسنین عابدی نے بھی شرکت کی اس موقع پرقائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز خانیوال کو پنجاب اسمبلی کی منظوری سے ڈگری اجراء کیلئے چارٹر کا درجہ دیا اورگزٹ نوٹیفیکیشن BOG IMASکے ممبر معروف ماہر تعلیم سیداظہرحسنین عابدی کو دیتے ہوئے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔سی او /ماہرتعلیم سید اظہرحسنین عابدی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے ذاتی دلچسپی سے یونیورسٹیز ایکٹ منطورکرواکرچارٹر کا درجہ دیا اب یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز کو خانیوال کی پہلی چارٹرڈیونیورسٹی ہونے کا اعزاز ہے جو انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز کے نام سے ہوگا یہ ایک بہت بڑا لینڈ مارک ہے اورانشاء اللہ جلد ہی ایچ ای سی سی کے کے تمام قواعد وضوابط کو کو پوراکرنے کے بعد اس ادارہ میں بچوں کے داخلے شروع کیے جائیں گے ہمارا ادارہ تعلیم کے فروغ کیلئے جاندار کردار ادا کررہا ہے۔