• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Nov 28, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روز عبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے.