• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بورےوالہ کے علاقہ سول پارک میں آج بھی سیوریج سسٹم کہ ابتر صورتحال ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

Oct 5, 2019

بورےوالہ کے علاقہ سول پارک میں آج بھی سیوریج سسٹم کہ ابتر صورتحال ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں کئی روز سے گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کے اندیشہ کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے اس علاقہ میں ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش اور ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا خدشہ
بورےوالہ کے علاقہ سول پارک میں تبدیلی سرکار کے اس دور میں بھی سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال ہے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے کئی روز سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے سول پارک کی گلیاں بدبودار تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اسکول و کالج جانے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو عبادات کی ادائگی کے لیے مسجد جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی روز سے کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے اور سارا علاقہ مچھروں کی آمجگاہ بن چکا ہے سیوریج کے پانی میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے واضح رہے کہ سول پارک کی سیوریج کے پانی سے بھری گلیوں کے دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب کی سرکاری رہائش گاہ ہونے کے باوجود یہ علاقہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی نظروں سے دور ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ عملہ میونسپل کمیٹی کی توجہ اس جانب مرکوز کروانے کے باوجود سیوریج لائن کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اور ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیاں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ڈینگی کے مرض سے بچنے اور اس متعلق کیے جانے والے اقدامات مبینہ طور پر محض فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں اہل محلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سول پارک کے کسی علاقے سے ڈینگی مچھر کے لاروے کی افزائش یا ڈینگی کے مرض میں مبتلا کوئی مریض رپورٹ ہوا تو اس کی ذمہ داری تحصیل گورنمنٹ بورےوالہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وہاڑی کے ذمہ ہو گی اور انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے