• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا کی حکومت نے جنوبی افریقہ کا سفری ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کی آمد کو معطل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی

Nov 30, 2021

کوریا (نمائندہ خصوصی)جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقی ممالک کے حالیہ دوروں کے ریکارڈ کے حامل غیر ملکی کارکنوں کی کوریا آمد کو معطل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ طور پر کوویڈ19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ جنوب کوریا پہلے ہی 8 افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی لگا چکا ہے۔ اس وقت جنوبی کوریا میں وزارت محنت کے تحت 16 ایشیائی ممالک کے ورکرز کام کر رہے ہیں۔ وزارت محنت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ بغور اس چیز کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوریا آنے والے ورکرز میں خود یا ان کے قریبی لوگوں میں سے کوئی جنوبی افریقی ممالک کے سفر کا ریکارڈ تو نہیں رکھتا۔ اس سے پہلے کوریا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایشیائی ممالک کے غیر ملکی کارکنوں کو ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کر دے گی۔ وزارت صحت اور وزارت محنت کے حکام تفصیل سے مشاورت کر رہے ہیں کہ غیر ملکی کارکنوں کی آمد کو کتنے عرصے تک ملتوی کیا جائے۔