• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں اتنا زیادہ اضافہ کہ کاروباری افراد بھی دنگ رہ گئے

Nov 30, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.20 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو مارکیٹ 44 ہزار 114 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ دیر کے بعد کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 933 پوائنٹس تک گر گیا لیکن یہ گراوٹ زیادہ جاری نہ رہ سکی اور کاروبار نے چمکنا شروع کر دیا ۔
سٹاک مارکیٹ میں دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس میں 1228 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 45 ہزار 342 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔