• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موٹروے پولیس کی ریسکیو 1122ہمراہ ٹریفک حادثے پر رسپانس کے حوالے سے موک ایکسر سائز کا انعقاد،

Nov 30, 2021

خانیوال (وقار پراچہ )موٹروے پولیس کی ریسکیو 1122ہمراہ ٹریفک حادثے پر رسپانس کے حوالے سے موک ایکسر سائز کا انعقاد،تفصیل کے مطابق میاں چنوں موٹروے پولیس بیٹ 17 کی جانب سے ٹریفک حادثے پر رسپانس کے حوالے سے موک ایکسر سائز کی گئی، موٹروے پولیس نے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد اور ٹریفک کی روانگی کے بارے میں عملی مشق کی گئی عملی مشق میں ریسکیو کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،سوپروائیزری آفیسر عاکف نشاط باجوہ نے کہا کہ عملی مشقوں کا مقصد حادثات کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا ہے تاکہ متاثرین کو فوری ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے، اس موقع پر موٹروے پولیس کے آپریشنز آفیسر محمد طارق چوہدری ریسکیو 1122 سے چودھری عبدالمنان گجر،اور موٹروے پولیس کے انسپکٹر عبدالرؤف،پٹرولنگ آفیسر فرحان عظیم سمیرو دیگر افسران و اہلکاروں نے مشقوں میں حصہ لیا۔