• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدریزمان پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار

Nov 30, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدریزمان پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقد مات درج۔معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی “جرائم سے پاک معاشرہ “کے تحت ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پربہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ صدریزمان پولیس نے تھانہ کی حدودمیں مخبران کی اطلاع پرکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو پابند سلاسل کرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول اورطارق ندیم کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1800گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم ذیشان ارشد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے رپیٹر12بور برآمدکرلیا۔ تھانہ صدر یزمان پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے،معاشرتی امن کو برقرار رکھنا اولین ڈیوٹی میں شامل ہے۔