• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکارکے71ویں بیج کی ٹریننگ مکمل

Nov 30, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکارکے71ویں بیج کی ٹریننگ مکمل،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچاؤکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہLTVکی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں دوہفتہ پر مشتمل ٹریننگ کے71ویں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ جبکہ کورس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچاؤ کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔