• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس کاسٹی ایریاکے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیوران کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری،

Nov 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سٹی ٹریفک پولیس کاسٹی ایریاکے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیوران کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری،پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے،ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ایریا کے مختلف مقامات پرروڈ یوزر اورڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،انچارج ایجوکیشن سینئر ٹریفک وارڈ ن شازیہ رمضان نے ٹریفک آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے ٹریفک حادثات سے بچاجاسکتا ہے،دھند / سموگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،بغیر لائسنس کے گاڑی یاموٹر سائیکل مت چلائیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جان لیوا ہوسکتاہے،ایسا ہرگز نہ کریں،گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،دائیں یا بائیں مڑتے وقت ہمیشہ انڈیکیٹرز کا استعمال کریں،موٹر سائیکل چلانے والے اشخاص اپنے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز لازمی لگوائیں ہیلمیٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل مت چلائیں،کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے لیے مت دیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہی مہلک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع اورہمیشہ کے لیے معذوری سے بھی بچ سکتے ہیں۔