بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ صادق ڈین ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے درس و تدریس کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ظہور احمد چوہان، ایس ڈی او بلڈنگر حامد بخاری، پرنسپل ادارہ محمد ساجد اور سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکول کی سائنس لیبارٹری کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی عمارت کی مرمت، دیکھ بھال اور تزئین وآرائین کے کاموں کے لیے اقدامات کیے جائیں