بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)روزگار کی فراہمی کے ہر منصوبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نیاحمد بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ کے اونر احمد عالم ، ریاض کلیار اور خرم مہاروی کی طرف سے ان کے اور ان کے رفقا کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر قیوم اعظم خان طاہر محمود جانباز، ریحان بن جاوید، عدیل بھٹی، عارف سعید ،ڈاکٹر احسن فردوس، خالد چوہان، ملک ارشاد شیراز، سِدھواور قاضی خاور اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت روزگار کی فراہمی کے حوالہ سے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ بہاولپور شہر میں بڑے کمرشل پروجیکٹ شہر کی ترقی، خوبصورتی ، معیار کی بلندی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کا سبب بنیں گے۔ اس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، معاشی استحکام اور بہاولپور میں بڑے شہروں کی طرح بڑی کمپنیوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے علاقہ کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی بھی اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر قیوم اعظم خاں نے کہا کہ کوئی بھی گورنمنٹ تمام فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی۔ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی روزگار کے مواقع فراہمی کا بڑا سبب ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے تعمیراتی شعبہ کو اس حوالہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی علاقہ کی تعمیر وترقی، یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور علاقے کے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔