بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے ذیر اہتمام ذیابیطس سے متعلق آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نامور ماہر طب پروفیسرڈاکٹر قاضی مسرور علی نے بطور مہمان سپیکر شرکت کرتے ہوئی ذیابیطس سے آگاہی بارے توسیعی لیکچر دیا۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر قاضی مسرور علی نے کہا کہ ذیابیطس جیسی بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر موجود شکر (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا اس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاں اور ٹانگیں کٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ذیابیطس کا زیادہ تر انحصار جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل پر ہوتا ہے لیکن آپ صحت مند غذا اور چست طرزِ زندگی سے اپنے خون میں شکر کو مناسب سطح پر رکھ سکتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر مہمان مقرر کو اعزازی سوینئر بھی پیش کیا گیا۔سیمینار میں مس فاطمہ مظہر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، مس نازیہ ظفر ڈپٹی ڈائریکٹرسٹوڈنٹ افیئرز سمیت یونیورسٹی اساتذہ ،طالبات اور انتظامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز کے ذیر اہتمام ذیابیطس آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔