• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد امیر محمد خان نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور ندیم یوسف سنٹر ل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔

Nov 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد امیر محمد خان نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج بہاول پور ندیم یوسف سنٹر ل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔ معزز جج صاحبان کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ معزز جج صاحبان نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران، جیل فیکٹری اور مختلف بیرکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث 04نفر اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔دورہ کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔