• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز

Dec 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز،متعددملزمان گرفتار،منشیات برآمد،مقدمات درج۔گداگری ایک لعنت ہے،اس کاروبار میں ملوث گروہوں کوبے نقاب کیا جائے گا،منشیات فروشوں اوربھکاریوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن جاری رہے گا،جرائم کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں پر بھی قابو پایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پورکی پیشہ وربھکاریوں کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ کوتوالی، بغدادالجدید اورعنایتی نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدزاہد، محمدشعبان اوراحمدشہزاد کو گرفتارکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ اورمسافرخانہ نے ملزمان ابرار حسین،محمداقبال،محمدخادم اورشاکر کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے95 لیٹر شراب برآمدکی۔جبکہ تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے منشیات فروش ملزم محمددلشاد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے400گرام چرس برآمدکرلی۔متعلقہ تھانہ جات نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ ور بھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اوریہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، ایسے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے‘شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے پولیس کا ساتھ دینے کے علاوہ پکار15یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔