بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ سٹی یزمان کی کامیاب کارروائی،سرقہ بالجبرکے سنگین مقدمات میں ملوث بین الااضلاعی حمزہ مصطفی گینگ کا سرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار،02 لاکھ روپے سے زائدمالیتی مال مسروقہ اورزیرسواری موٹرسائیکل125بھی برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری، دوران واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان کی سربراہی میں تفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے سرقہ بالجبر کے متعددمقدمات میں ملوث بین الاضلاعی حمزہ مصطفی گینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں حمزہ مصطفی،محمدیسین،مبشر علی اورمحمدعمران شامل ہیں،گینگ ناصرف بہاول پوربلکہ خانیوال پولیس کومطلوب ہے،ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ سٹی یزمان میں سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 02پسٹل30 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر زیرسواری موٹرسائیکل125 سمیت 02 لاکھ12 ہزارروپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکرلیا، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ سٹی یزمان پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ سٹی یزمان پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے سٹی یزمان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے ہیں۔
پولیس تھانہ سٹی یزمان کی کامیاب کارروائی
