• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت میں آئے ہوئے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے

Dec 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت میں آئے ہوئے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ڈویژن بھر کی ہر تحصیل میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے جس میں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کا اجراء، انتقالات کا اجراء، انکم سرٹیفیکیٹ، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو سے متعلقہ دیگر تمام معاملات میں درپیش مسائل، مشکلات وشکایات کا ازالہ اور ان کے حل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل لیے ہر ماہ کے پہلے دو روز ڈویژن بھر میں باقاعدگی سے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں اورعوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ تحصیل سطح پر ریونیوعوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کے علاوہ بھی تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریونیو افسران سمیت دیگر تمام انتظامی محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کچہری کے ذریعے سائلین کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں اور ایک ہی جگہ پر عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔کمشنر بہاول پور نے تنبیہ کی کہ عوام کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کاؤنٹرز برائے رجسٹری، درستگی ریکارڈ، معائنہ ریکارڈ، اندراج انتقالات اور دیگر ریونیو کاؤنٹرز قائم کئے گئے تھے جہاں ایک ہی چھت تلے عوام سے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کئے گئے۔