ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے کہا ہے کہ دوران دھند اور سموگ ڈرائیونگ کرتے وقت ہدایات پر عمل کرکے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔انہوں نے جوگی چوک میں ڈرائیورز حضرات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دھند اور سموگ میں حادثات کے مواقع بڑھ جاتے ہیں اس لیے مکمل توجہ کیساتھ ڈرائیونگ کریں اور ہمیشہ اس رفتار سے گاڑی چلائیں جس سے آپ آسانی سے سامنے کے منظر کو دیکھ سکیں۔اپنی گاڑی پر مکمل کنٹرول رکھیں،فرنٹ شیشے کو صاف رکھیں۔اپنی گاڑی میں لگے ہوئے ہیٹر(Heater) اور وائپرز جو فرنٹ سیشے کو صاف رکھتے ہیں ہمیشہ درست حالت میں ہونے چاہئیں۔گاڑی میں دھند والی لائٹس (FOG LIGHT) لگیں ہونی چاہئیں اور ہینڈ لائٹس لوبیم پر روشن رکھیں،تیز رفتاری کا مظاہرہ مت کریں اپنی لین گاڑی چلائیں اور سامنے والی گاڑی کی بیک لائٹ کو دیکھتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اگر دروان سفر گاڑی خراب ہو جائے تو روڈ کے انتہائی بائیں سائیڈ پر کھڑی کریں اور پارکنگ لائٹس روشن رکھیں۔نیز اپنی گاڑیوں کا بر وقت معائنہ کروائیں تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔