• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہائی وے افسران کی مبینہ بھاری کمیشن کی ڈیمانڈ پرٹھیکیدار نے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے باعث 8 کروڑ روپے کامنصوبہ برباد کرنے کی ٹھان لی

Dec 2, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ہائی وے افسران کی مبینہ بھاری کمیشن کی ڈیمانڈ پرٹھیکیدار نے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے باعث 8 کروڑ روپے کامنصوبہ برباد کرنے کی ٹھان لی جھانگی والی روڈ اکھاڑ کردوبارہ کمپیسکشن کرنے کی بجائے ٹوٹی ہوئی روڈ پرجھریاں لگاکرمعمولی پتھرڈال کرکام مکمل کرنے کی کوششیں دوران تعمیرمتبادل راستہ نہ بنانے کی وجہ سے ہزاروں افراد کی آبادی کاگزرنا بھی محال ہوگیا گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی ٹھیکیدار کی کرایہ پرمشینری کے باعث کام سست روی کاشکار‘ وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں‘مکینوں کامطالبہ‘باوثوق ذرائع کے مطابق جھانگی والی کی تعمیر کاٹینڈر8 کروڑ روپے ہواتھا مبینہ طورپر ٹھیکیدار کیساتھ ہائی وئے افسران کی شراکت داری کے باعث منصوبہ کرپشن کی نظر ہوتاجارہاہے بتایاگیاہے کہ سیکرٹری سی اینڈڈبلیو نے ٹھیکیدار کوکام الاٹ کرنے کے عوض طے شدہ کمیشن وصول کیابعدازاں فنڈز ریلیز کرنے پرمزید کمیشن کی ڈیمانڈ کردی گئی جس کے بعدٹھیکیدار نے سٹرک کی تعمیر کاکام معیارکے مطابق کرنے کی بجائے پہلے سے تعمیرشدہ20 فٹ روڈ کواکھاڑ کردوبارہ پتھرنہ ڈالاہے بلکہ سٹرک پرجھریاں لگاکروہاں پرمعمولی پتھرکے بعد تارکول ڈالنے کامنصوبہ بنالیاہے ٹیکنیکل ذرائع کے مطابق جس ترتیب کیساتھ ٹھیکیدار نے کام شروع کررکھاہے اس طرح سٹرک کی کمپیسکشن پوری نہ ہوسکے گی اورسٹرک دوتین سالوں میں ٹوٹ پھوٹ کرمکمل تباہ ہوسکتی ہے ادھرمکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکیدار نے دوران کام متبادل راستہ نہ بنایاہے جس کی وجہ سے ہزاروں افرادیونیورسٹیوں کالجوں کے طالب علم حتی کہ مریض بھی گھنٹوں روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پھنسے رہتے ہیں اورانہیں شدیددشواریوں کاسامنا ہے مکینوں نے وزیراعلی پنجاب اوردیگرارباب اختیار سے منصوبہ میں ہونیوالی کرپشن کانوٹس لینے اورمتبادل راستہ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔