بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پیپلز پارٹی ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 54 یوم تاسیس کے موقع پرتقریب کاانعقاد’تقریب ڈاکٹر عزیر احمد قریشی کی رہائش گا ہ پرمنعقدہوئی مہمان خصوصی حافظ حسین احمدمدنی تھے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹرفورم جنوبی پنجاب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے 54 یوم تاسیس کے موقع پر ڈاکٹرعزیزاحمدقریشی کی رہائشگاہ پر تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپورکے سینئررہنما حافظ حسین احمدمدنی تھے تقریب میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر شاھد بیگ، ڈاکٹر عمر حیات، ڈاکٹر مجید بھٹی، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر طارق کے علاوہ پی پی پی شہر کے صدر پپو تطہیر، سعید الدین، محمد علی احسن، نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمدمدنی نے کہا کہ کہ 30 نومبر66 ء کولاہورمیں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی یہ جماعت مزدوروں ہاریوں کی جماعت ہے اوراس جماعت نے عام آدمی کو بولنے کاحق دیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز پاکستان سنگین بحرانوں میں مبتلا ہو چکا ہے اور نااہل حکمرانوں نے دانستہ طور پر مسلۂ کشمیرکو سردخانہ میں ڈال دیا ہے جبکہ عمران نیازی نے اپنی اللی تللی بیان بازی کے ذریعے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہائیوں کا شکار بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پارٹی کی بنیاد بھی مسلۂ کشمیر پر رکھی تھی اور کشمیر کی آزادی کے ہزار سال جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جبکہ کٹھ پتلی حکومت کی عدم توجہی اور نااہلیوں کی بدولت کجرات کے قصاب مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا موقع ملا ہوا ہے جو قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ڈاکٹرزونگ جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹرعزیزاحمدقریشی نے اس عزم کااظہار کیا کہ ڈاکٹرز ونگ پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ھوگااورپارٹی قیادت کے حکم پر تن من دھن پارٹی پرنچھاورکردیگا اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا