ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں کوروناصورتحال تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔ جمعہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6738 نئے کیسز اور 68 اموات ہوئیں
جمعہ کو آسٹریا میں حکومت نے سکھ کا سانس لیا اور وزیر صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6738 نئے کورونا انفیکشن کی اطلاع دی۔اس کوروناصورتحال کو معجزے کی طرح دیکھا جارہا ہے۔ نئے ریکارڈ کے ساتھ کیسوں کی حالیہ آسمان کو چھوتی تعداد اب تیزی سے نیچےگر رہی ہیں لیکن ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد اب بھی بہت زیادہ ہے۔ آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں کی نارمل وارڈز میں مزید 2537 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جن میں کورونا کی علامات ہیں۔ گزشتہ دن کے مقابلے میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں شدید بیماروں کی تعداد 649 تک بڑھ گئی ہے۔
آسٹریا میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی
