ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکارسلمان خان سے متعلق اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو فلم کے سیٹ پر ڈانٹا اور مارا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا تعلق ختم ہوا تو ان سے متعلق کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں، جن میں سے ایک سلمان خان کا کترینہ کیف کو فلم ایک تھا ٹائیگر کے سیٹ پر مارنا پیٹنا بھی تھا۔
ایک بھارتی میگزین نے رپورٹ میں کہا تھا کہ فلم کے سیٹ پر کترینہ کیف نے نیم عریاں لباس زیب تن کیا تھا اور جسم عیاں ہونے پر سلمان خان کترینہ کیف پر غصہ ہوگئے تھے۔ کترینہ کیف نے سلمان خان کو تحمل سے جواب دیا تھا کہ ایسا لباس زیب تن کرنا ڈائریکٹر کا مطالبہ تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ پہنا جس پر سلمان خان غصے میں آگئے اور کہا کہ میں ڈائریکٹر کو بھی دیکھ لوں گا۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پاس رکھی چھڑی سے کترینہ کیف کو مارنا بھی شروع کردیا تھا اور موقع پر قریب موجود کرینہ کپور نے کترینہ کی جان بچائی تھی جنہوں نے سلمان سے بات کی اور ان کا غصہ ٹھنڈا کیا تھا۔ اس رپورٹ کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے مگر جریدے نے تصدیق کی تھی کہ اس واقعے کے متعدد افراد گواہ تھے۔
کیا سلمان خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف کو مارا تھا? حیران کن خبر سامنے آگئی
