• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جیکولین فرنینڈس کو انڈیا چھوڑنے سے روک دیا گیا، طیارے سے آف لوڈ، اہلکار اپنے ساتھ لے گئے

Dec 6, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس ایئر انڈیا کی فلائٹ پر ممبئی سے مسقط جا رہی تھیں تاہم ان کے نام کا لُک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) موجود ہونے کی وجہ سے انہیں امیگریشن حکام نے طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ جیکولین کے نام کا ایل او سی بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں جاری کر رکھا ہے۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایک شو میں شرکت کیلئے دبئی جانے کیلئے ممبئی ایئر پورٹ پر آئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق جب جیکولین فرنینڈس ایئر پورٹ پر آئیں تو امیگریشن حکام نے ای ڈی کو اطلاع کردی جس کے بعد ای ڈی کے اہلکار آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اداکارہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دلی دفتر منتقل کیا جائے گا جہاں ان سے تفتیش ہوگی۔
خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندرا شیکھر کی وجہ سے اس کیس میں نامزد ہیں۔ سکیش پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کاروباری شخصیت سے 200 کروڑ روپے لیے تھے۔