• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار لیکن شاہین شاہ آفریدی کی گراونڈ سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

Dec 6, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے لیکن اس دوران کھیل کے میدان سے نہایت دلچسپ ویڈیو سامنے آ رہی ہیں جیسا کہ شکیب الحسن کی سلائیڈ کرتے ہوئے اور اب شاہین شاہ آفریدی کی فٹبال کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر قومی ٹیم کے باولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ فٹبال کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔شاہین شاہ آ فریدی نے جو وردی پہن رکھی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے یہ پریکٹس سیشن کے دوران ریکارڈ کی گئی ہے ، شاہین شاہ آفریدی فٹبال کو کسی ماہر فٹبالر کی طرح پاؤں اور ٹانگوں کی مدد سے بغیر نیچے گرائے اچھال رہے ہیں اور کبھی اسے سینے اور کبھی سر سے ٹکراتے ہیں ۔