کراچی (نمائندہ خصوصی) 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا ، تین رکنی سکیورٹی وفد کراچی میں دو روز قیام کرے گا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کا وفد اپنے قیام کے دوران نیشنل سٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ، آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سے کھیلی جانے والی سیریز سے متعلق کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد لاہور اور راوپنڈی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آئندہ سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں سیریز شیڈول پائی ہے ۔
24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا
