نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چوکیدار نے ہی ساتھیوں سے مل کر ایک دکان لوٹ لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا ہے جہاں پولیس کو زیورات کی ایک دکان کے چوکیدار کی تلاش ہے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دکان میں ڈرِل مشین سے دیوار میں سوراخ کرکے 12لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دکان شہر کے گھلے نگر کے علاقے میں واقع ایک بلڈنگ میں تھی۔ ملزمان نے گیس کٹر کے ذریعے دکان میں موجود ایک تجوری کو کاٹ کر کھولنے کی کوشش بھی کی تاہم اس میں ناکام رہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو قریبی شہر ناشک سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس انسپکٹر اروند گوکلے کا کہنا تھا کہ ”گرفتار ملزم ٹرین میں سفر کر رہا تھا جسے ناشک پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ دکان کا چوکیدار نیپالی شہری تھا ، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں
چوکیدار نے ہی دکان لوٹ لی، کتنا مال لے گیا؟
