• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی سینیٹر نے مقبوضہ کشمیر جا کر حقائق جاننا چاہے تو کیا جواب دیا گیا ؟ بھارت نے اپنا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا

Oct 5, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)واشنگٹن پوسٹ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے رو ک دیاہے جبکہ سینیٹر کرس ہولین مقبوضہ کشمیر جا کر اصل حقائق جاننا چاہتے تھے ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر تشویش ہے ،بھارتی حکومت کمیونیکیشن ذرائع بحال کرے اور فوری طوری پر گرفتارقیادت کو بھی رہا کرے ، 15 اراکین کانگرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔واشنگٹن پوسٹ کا کہناتھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کر رکھے ہیں ، انٹر نیٹ ، موبائل فونز اور ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،تمام کشمیری قیادت بھی گرفتار ہے ۔

امریکی سینیٹ کمیٹی نے کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرتے ہوئے بحران کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں مواصلات اور انٹر نیٹ بحال کرنے پر بھی زور دیا گیاہے ۔ سینیٹ کمیٹی کا کہناتھا کہ لاک ڈاو¿ن ختم کرکے کرفیو اٹھایا اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔