بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی،سرقہ بالجبرکے مقدمات میں ملوث کیٹگریAکے02مجرمان اشتہاری گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، آزاد مجرمان اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھاہواہے، اس سلسلے میں پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے الگ الگ مقدمات میں ملوث کیٹگری Aکے02 مجرم اشتہاری منیر احمد عرف منی سنیارااورغلام مصطفی کو گرفتارکرلیا۔گرفتارمجرم اشتہاری سے مزیدا ینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سب کوگرفتار کیا جائے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔
پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی،سرقہ بالجبرکے مقدمات میں ملوث کیٹگریAکے02مجرمان اشتہاری گرفتار
