بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) نورپورنورنگا ‘سکول کی طالبات اپنی جان کوخطرہ میں ڈال کر سڑک عبور کرنے لگی سکول انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو سڑک عبورکرنے کے لئے کوئی بندوبست نہ کیاگیا شہریوں کا ڈی سی بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق نورپورنورنگاکے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ مسافرخانہ کی قریب سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرالرکی زدمیں آکر سکول کی چارطالبات موت کے منہ میں چلی گئی تھی اس کی باوجود آج بھی مین روڈ پر قائم سکولز نے اپنی طالبات کوسڑک عبورکرنے کے لئے کوئی ملازم یابندوبست نہیں کیاگیاہے انہوں نے ڈی سی بہاول پورسے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر نورپورنورنگا مسافرخانہ کے سکول مالکان کوپابندکیاجائے کہ طالبات کوسڑک عبورکرنے کے لئے مناسب بندوبست کیاجائے