بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)صادق پبلک سکول بہاول پور کے گرلز سیکشن میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا۔ جن میں نعت خوانی، یوم اقبال کی تقریبات اور پرفارمنگ آرٹ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ انٹرہاس نعت خوانی کے مقابلوں میں سینئر گرلز میں ایمان اعظم نے پہلی اور شیریں بی بی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ بشامہ عبیداللہ اور فِزا فردوس تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ پریپ گرلز میں نور فاطمہ نیپہلی، بتول زہرا اور مسکان اعظم نے دوسری جبکہ رحمت فاروقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اقامتی درجہ بندی کے مطابق سینئرز میں گرلز بورڈنگ ہاس نے پہلی جبکہ خدیجہ ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پریپ گرلز میں گرلز بورڈنگ ہاس نے پہلی اور زینب ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یوم اقبال کی تقریبات میں طالبات نے فکرِ اقبال کی مختلف جہتوں پر اظہارِ خیال کیا۔ اس کے علاوہ کلامِ اقبال ترنم سے پیش کرنے کا انٹرہاس مقابلہ منعقد ہوا جس میں ایمان اعظم نے پہلی، فاطمہ حشمت نے دوسری اور منیبہ معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ مومنہ کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔۔ اقامتی درجہ بندی کے مطابق آمنہ ہاس نے پہلی اور فاطمہ ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ہاس پرفارمنگ آرٹ کے مقابلوں میں پریپ سیکشن کی اقامتی درجہ بندی کے مطابق گرلز بورڈنگ ہاس اول انعام کا حقدار ٹھہرا جبکہ ہاجرہ ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر سیکشن میں خدیجہ ہاس نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز بورڈنگ ہاس اور فاطمہ ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی