• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوہلی کا پرستار کپتان کو دیکھ کر گراﺅنڈ میں گھس گیا

Oct 5, 2019

وشاکھاپٹنم(ویب ڈیسک) ویرات کوہلی کا جذباتی پرستار ’ سیلفی ‘کیلیے سیکیورٹی حکام کو چکمہ دے کر گرائونڈ میں گھس گیا۔کوہلی کے جذباتی پرستار کی آمد پرجنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرنے والے میزبان کپتان ہکا بکا رہ گئے، نوجوان نے نہ صرف انھیں گلے لگانا چاہا بلکہ سیلفی پر بھی مصر رہا۔اس صورتحال میں نائب کپتان اجنکیا راہنے بھی درمیان میں آئے، پرجوش شائق 2 منٹ سے زائد وقت تک گراو¿نڈ میں رہا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ کر باہر نکال دیا۔