• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد آفریدی نے آج کے روز کونسا بڑا کارنامہ انجام دیا تھا ؟ آئی سی سی نے بھی سٹار کھلاڑی کیلئے پیغام جاری کر دیا

Oct 4, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی شہرت کو چارچاند اس وقت لگے جب انہوں نے 1996 میں کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین سینچری بنائی اور آج بھی اس دن کو یاد کیا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے 4 اکتوبر 1996 کو نیروبی میں سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران 37 گیندوں پر 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین سینچری بنائی جس نے شائقین کرکٹ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ شاہد خان آفریدی کا یہ ریکارڈ 18 سال تک کوئی نہ توڑ سکا تاہم 2014 میں نیوزی لینڈ کے آل راونڈر ” کورے اینڈرسن “ نے 36 گیندوں پر سینچری بنا کر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا ۔

شاہد خان آفریدی کیلئے اس یاد گار دن پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پیغام جاری کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی ، آئی سی سی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج کے دن 1996 میں بو م بوم شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر سری لنکا کیخلاف تیز ترین سینچری بنائی ۔

تیز ترین سینچری بنانے والے شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن 22 سال قبل نیروبی میں کھیلی گئی اننگ ان کو آج بھی یاد ہے ، وہ لمحہ جس نے میری زندگی ہی تبدیل کر دی ، آپ تمام لوگوں کا ان سالوں میں بے پناہ محبت اور تعاون کا بہت شکریہ ۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر اپنے ٹیم میٹس کا بھی شکریہ ادا کیا ۔