• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ندا ڈار بگ بیش لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں، کس ٹیم کیساتھ معاہدہ ہوا ہے اور ان کا کیا کہنا ہے؟ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

Oct 4, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ بگ بیش میں کھیلنا صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان ویمن کرکٹ کی دیگر پلیئرز کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ندا ڈار نے گزشتہ دنوں بگ بش ٹیم سڈنی ٹھنڈرز سے معاہدہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ اس لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ان کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے بعد دیگر پاکستانی پلیئرز کی بھی اس لیگ میں شرکت کی راہیں ہموار ہوں گی۔

انہوں کہا کہ بگ بیش ہو یا کوئی اور ٹورنامنٹ، وہ بطور پاکستان کی نمائندہ وہاں شرکت کرتی ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں بھی کوشش ہو گی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کرکے پاکستان کا نام روشن کروں۔قومی ویمن کرکٹر کا کہنا تھا کہ بگ بیش میں کھیلنا ان کا خواب تھا کیونکہ آسٹریلیا میں بہترین کرکٹ ہوتی ہے، وہاں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، بڑے کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ اور گیم پلان کا پتہ چلے گا۔

ندا ڈار نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 بھی آسٹریلیا میں ہونا ہے، اس سے پہلے یہ لیگ کھیلنا صرف میرے لئے نہیں بلکہ پاکستانی کی دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا، جو کچھ میں وہاں سے سیکھ کر آؤں گی اسے دیگر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بھی شیئر کروں گی۔