• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ون ڈے تو کھیل لئے لیکن اب ٹی 20 میں۔۔۔“ سری لنکن اوپنر نے زوردار اعلان کر دیا

Oct 4, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز دنوشکا گوناتھیلاکا نے کہا ہے کہ نوجوان سری لنکن ٹیم نے مضبوط پاکستانی ٹیم کیخلاف جس طرح کی کرکٹ کھیلی وہ سری لنکن کرکٹ کیلئے کافی مثبت ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے قابل فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کرنے والے سری لنکن بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے کہا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ٹیم سے آو¿ٹ تھے لیکن انہیں خوشی ہے کہ یہاں آکر انہوں نے سنچری بنائی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آنے سے پہلے اندازہ تھا کہ پاکستان سے سیریز ان کیلئے کافی اہم ہے، تمام نوجوان کرکٹرز اس سیریز میں خود کو منوانا چاہتے تھے۔

نیشنل سٹیڈیم کی اعزازی تختی میں نام درج ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہاں آنر بورڈ بھی ہے، اس پر نام آنا مسرت کی بات ہے۔ سری لنکن بلے باز نے مزید کہا کہ سری لنکا کیلئے سیریز کافی مثبت رہی ہے، ٹی 20 میں اور بھی بہتر مقابلہ ہوگا کیونکہ نوجوان سائیڈ ٹی 20 میں بہتر ہے۔

سری لنکن اوپنر نے مزید کہا کہ وہ 2017ءمیں بھی پاکستان آچکے ہیں اور یہاں کی میزبانی اور سیکیورٹی نے انہیں بہت متاثر کیا۔ پاکستان کیلئے تاریخی حیثیت رکھنے والی سیریز کھیلنے آنا ان کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے۔