کے -آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
آئندہ سال پاکستان کی دو مزید بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیدرلینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جولائی 2020 میں ہوگی دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گی .پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی کو ہوگا .دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ 7 اور 9 جولائی کو کھیلا جائے گا .آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے
نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز ایمسٹلوین میں کھیلے جائیں گے. 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی آئرلینڈ کرے گا