• Sat. Apr 20th, 2024

پاک سری لنکا سیریز، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری

Oct 4, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

پاک سری لنکا سیریز، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ سری لنکا کی آٹھویں رینکنگ ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے ہوئیں۔۔ تیرہ میچز میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔ صرف پانچ میں سری لنکا کی ٹیم کامیاب رہی۔ پاکستانی سرزمین پر کھیلےگئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں پاکستان فاتح رہا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کو حاصل ہے۔۔ جنھوں نے 16 ٹی ٹوئنٹی میں 397 رنز اسکور کیے۔۔ شاہد آفریدی 331 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشان 323 اور کمار سنگاکارا 254 رنز بناکر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل چودہ چودہ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا 16 وکٹوں کے ساتھ پہلے اور تشارا پریرا 12 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں