• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہر ورکنگ جرنلسٹ ہمارا بھائی ہے۔کھلے دل سے گلے لگانے کو تیار ہیں۔سٹی پریس کلب کا قیام انتہائی خوش آئند ہے

Dec 8, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ہر ورکنگ جرنلسٹ ہمارا بھائی ہے۔کھلے دل سے گلے لگانے کو تیار ہیں۔سٹی پریس کلب کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔کبھی کسی نے صحافیوں کے مسائل جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ہم ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل حل کریں گے۔ سٹی پریس کلب بہاولپور کے قیام کے لئے کوششیں کرنے والے دوستوں کو سلام پیش کرتے ہیں اِن خیالات کا اظہار سینئر صحافیوں حفیظ منصوری۔علی ہاشمی اور جمال محمد یوسف نے سٹی پریس کلب بہاولپور کی افتتاحی تقریب اور پہلے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا اَلْحَمْدُلِلّٰه ہم متحد ہیں کوئی بھی ہم میں دراڑ نہیں ڈال سکتا صحافی بھائیوں کی فلاح کے لئے بیشتر اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کئے جانے پر عمل کرنے جارہے ہیں۔سٹی پریس کلب ہمارا گھر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
شریک دوستوں نے علی ہاشمی کی سٹی پریس کلب کے قیام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علی ہاشمی انتہائی مبارک باد کے مستحق ہیں اور ہم سب اِنکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ممبر شپ فارمز 25 دسمبر سے دستیاب ہونگے۔سٹی پریس کلب کے پہلے مشاورتی اجلاس کا آغاز کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں بہاولپور کے سینئر صحافیوں علی ہاشمی۔ محمد کاشف۔جمال محمد یوسف۔حفیظ منصوری۔نویداقبال چوہدری۔ذوالفقارعلی چوہدری۔محمد کامران عباسی۔جنید بخاری۔ تیمور خان میاں زاہد اویسی۔شہزاد اویسی۔عبدالزاق۔حفیظ عباسی۔ایس ایم لطیف شاہ۔ رانا منور۔محمد فرخ خان ودیگر نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے
پروگرام کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔