• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ ہائی وے میں جنگل کا قانون رائج ،لوٹ مار کا بازار گرم ، منہ زور کرپشن جاری.،

Dec 8, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)محکمہ ہائی وے میں جنگل کا قانون رائج ،لوٹ مار کا بازار گرم ، منہ زور کرپشن جاری.، محکمہ ہذا کے افسران دونوں ہاتھوں سے مال سمیٹنے میں مصروف، کرپشن کرنے میں منفرد مقام رکھنے والے اہل کار ڈبل چارج انجوائے کرنے میں مصروف ہیں. منصوبوں میں ناقص مٹیریل کا استعمال بھی معمول کی بات ہے. بیشتر منصوبے مکمل ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار. عوامی وسماجی حلقے اور محب وطن شہری اس صورتحال پر سراپا احتجاج حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے بہاولپور میں جنگل کا قانون رائج XEN فرخ ممتاز وڑائچ کی مبینہ سرپرستی کئی کرپٹ اہل کار ڈبل چارج کے مزے لینے میں مصروف ہیں دونوں ہاتھوں سے مال سمیٹاجانے لگا زرائع کے مطابق کرپشن میں منفرد مقام رکھنے والے محمد شفیق نامی سب انجینئر کے پاس محکمہ ہذا کے دوچارج ہیں موصوف بیک وقت سب انجینئر اور ایس ڈی او حاصل پور کاچارج انجوائے کرنے میں مصروف ہیں. زرائع کے مطابق محمد شفیق نامی سب انجینئر کرڑورں روپے کی مبینہ جائیدادوں اور قیمتی گاڑی کا بھی مالک بن چکا ہے.موصوف کی زیرنگرانی مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں میں منہ زور کرپشن ،ناقص مٹیریل کا کھل عام استعمال بھی جاری ہے.محمد شفیق نامی سب انجینئر پر ماضی قریب میں بھی کرپشن کے متعدد الزامات اور درخواستیں دی جاچکی ہیں مگر موصوف ابھی تک مال بنانے میں مصروف ہیں اور درخواستیں سرد خانے کی نظر ہوچکی ہیں اسی طرح محکمہ کے انتہائی کرپٹ سب انجینئر عبداجاوید بھی ڈبل چارج کے مزے لے رہے ہیں وہ ایک وقت میں سب انجینئر اور SDO یزمان کا ڈبل چارج انجوائے کر رہے ہیں موصوف بھی کرڑورں روپے کے اثاثہ جات اور بے نامی جائیدادوں کے مالک ہیں زرائع کے مطابق موصوف محکمہ نیب کے افسران کو بھی منتھلی دیتے ہیں اسی طرح تحسین ورک نامی سب انجینئر بھی ڈبل چارج انجوائے کرنے میں مصروف ہیں اور بیک وقت سب انجینئر اور SDO احمدپور کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں.عوامی وسماجی حلقے اور محب وطن شہری سرکاری ڈاکوؤں کی اس لوٹ مار پر سراپا احتجاج حکام فوری نوٹس لیں اور نیب کرپٹ اہل کاروں کے اثاثہ جات کی چھان بین کرے.