بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)مٹی کے عالمی دن“کے حوالے سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر کے زیر اہتمام آن لائن آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ میاں ذکاالدین زونل مینیجر فوجی فرٹیلائرزر کمپنی ملتان پاکستان کو درپیش زرعی چیلنجز پر اگاہی کیلئے ایف ایف سی کی کاوششیں قابل ستائش ہیں، شہزاد صابر،ڈاریکٹر زراعت توسیع ایف ایف سی مٹی کے عالمی دن کے حوالے سے پورے ملک میں اگاہی مہم چلا رہی ہے۔ عبدلحمید لودھی، مینیجر ایگری سروسز ایف ایف سی فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر کے زیر اہتمام ”مٹی کے عالمی دن“کے حوالے سے آن لائن آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا، جس میں میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے زرعی گریجویٹ اور پرفیسرز نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت شہزاد صابر،ڈاریکٹر زراعت توسیع نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زونل مینیجر ایف ایف سی میاں ذکاالدین نے کہا کہ زمین قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور یہ ہماری خوراکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، حالیہ وقتوں میں فصلوں کی مسلسل کاشت اور کھادوں کے غیر متوازن استعمال سے اس کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے،اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ صحت مند زمین کی اہمیت کی جانب مبذول کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار ظور طریقوں سے استعمال کرنے پر مرکوز کرنا ہے۔ایف ایف سی کے زرعی شعبہ کے ہیڈ عبدلحمید لودھی نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی مٹی کے عالمی دن کے حوالے سے پورے ملک میں اگاہی مہم چلا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایف ایف سی روز اول سے کھادوں کے متوازن استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پورے ملک میں قائم کردہ فارم ایڈوئزری سنٹر ز کے تحت زرعی خدمات سرانجام دے رہی ہے،اس کا بنیادی مقصد زرعی جامعات اور بین الاقوامی ماہرین کی جدید تحقیقات کو کاشتکاروں تک پہچانہ ہے،جس کیلئے ایف ایف سی ایک پل کا کردار اد کررہی ہے۔ اس سے پہلے فارم ایڈوئزری سنٹر کے مینیجر طارق جاوید نے میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی سے آنے والے زرعی گرایجویٹس اور پروفیسرز کو پرگرام میں خوش آمدید کہا اور مٹی کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کا گٹھ جوڑ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ زمین کی صحت اور زرخیزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ زندگی کا تصور زمین کے بغیر نا ممکن ہے اس کی حفاظت ہم پر لازم ہے جس کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معشیت کا دارومدار زراعت پر ہے،زمین کی حیثیت ایک بنک اکاوئنٹ کی سی ہے اس کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیا جائے جس مین کھادوں کے متوازن استعمال کے ساتھ ساتھ نامیاتی کھادوں کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔ پرگرام کے مہمان خصوصی شہزاد صابر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش زرعی چیلنجز پر اگاہی کیلئے ایف ایف سی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انڈسٹری کے تعاون سے ایسے سیمینارز کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا آن لائن سیمینار سے ریجنل منیجر عنصر جاوید، زرعی ماہرمحمد طیب، کیمسٹ محمد ارشاد، سیلز آفیسر مرزا محمد آصف نے بھی شرکت کی۔ پرگرام کے آخر میں مٹی کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور اس بات کا تہیہ کیا گیا کہ مٹی اور زمین کو درپیش مسائل سے لوگوں کو اگاہ کیا جائے اور ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔